تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: بائیڈن

0
image:NDTV

واشنگٹن:(یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ’ایڈا‘ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔
اس دوران امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آئرلینس شہر میں طوفان ایڈٓ کے سبب بجلی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہوپارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS