کثیر مقدار میں شراب برآمد

0

پٹنہ : بہار کے مختلف اضلاع سے پولیس نے کثیر مقدار میں شراب برآمد کی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بہار کے نالندہ ضلع کے نگر نوسا تھانہ علاقہ میں محی الدین پور گاﺅں سے پولیس نے آج صبح دو گاڑیوں پر لدی 53 کارٹن شراب برآمد کی ۔ 
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ لیکر آئے ہوئے ہیں ۔ اسی بنیاد پر محی الدین پور گاﺅں کے نزدیک گھیرا بندی کی گئی ۔ پولیس کو
دیکھتے ہی شراب اسمگلر بولیرو اور پک اپ وین چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ تلاشی کے دوران ان دونوں گاڑیوں سے 53 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے
بتایاکہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ 
وہیں دربھنگہ سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر دربھنگہ ضلع کے کمتو ل تھانہ علاقہ کے کمتول بازار سے پولیس نے آج 19 بوتل انگریزی شراب ضبط کی ہے ۔ 
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر کمتول بازار میں شیام بابو ساہ کے کرانہ دکان کے پیچھے سے 19 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ 
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس شیام بابو ساہ اور اس کے بیٹے نتیش کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS