کورونا وائرس :جرمنی میں نئی ویکسین کا پہلا تجربہ

0

نئی دہلی: عالمی وبا کووڈ-19 کے لئے جرمنی میں حکام نے علاج کے لیے تیار کی گئی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی ہے۔ اس ویکسین کا تجربہ ان افراد پر کیا جائے گا جو رضاکارانہ طور پر اس کے لیے آگے آئیں گے۔ یہ ویکسین جرمن کمپنی بائیون ٹیک اور امریکی کمپنی فائزر نے تیار کی ہے۔ چین میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے 35 افراد جنہوں نے باربین میں دو اسپتالوں کا دورہ کیا تھا،ان کو ایک 87 سالہ شخص سے کورونا وائرس کا انفیکشن آیا۔ وہ شخص پہلے ہی اسپتال میں زیر علاج تھا اور بعد میں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ چین میں صحت کے قومی کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ تک ہیلونگ جیانگ میں کورونا وائرس کے پانچ سو 37 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کورونا کا شکار ہونے والوں میں سے تین سو 84 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS