مودی جی اصل مسائل سے عوام کو کب تک گمراہ کرتے رہیں گے:پرینکا

0
image:google.com

لکھنؤ:(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی خودکشی کے معاملے میں گذشتہ چھ سالوں میں اضافے کی بات اجاگر کرنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ آخر کب تک اصل مسائل سے عوام کو گمراہ کیا جائے گا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کے خودکشی کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس پورٹ کے حوالے سے پرینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ گذشتہ چھ سالوں میں بے روزگاری سے خود کشی کرنے والوں کی تعداد میں 60فیصدی اضافہ ہوا ہے۔ سال 2018۔20 کے درمیان بے روزگاری کی وجہ سے ہر مہینے اوسطا 12لوگوں نے خودکشی کی ہے۔
پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم مودی سے پوچھا’ مودی جی 70سالوں کی رٹ چھوڑ کر اصل مسئلے پر بات کیجئے۔ نوجوان تکلیف میں ہیں۔ کب تک اصل مسائل سے گمراہ کریں گے۔‘قابل ذکر ہے کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے بھی اس رپورٹ کے حوالے سے بے روزگار کی وجہ سے خودکشی کے معاملے میں اضافہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نصیحت دی کہ وہ ملکی مفاد میں تنگ نظری کو تر کردے اور سچائی سے منھ نہ پھیرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS