جیل سے گھر آنے کے بعد آریان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں کیا تبدیلی کی؟

0
Image: Urdu News

منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد رہائی پانے والے آریان نے جیل سے گھر آنے کے بعد اپنی انسٹاگرام پروفائل میں تبدیلی کردی۔

آریان نے جیل سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر ہی ڈیلیٹ کردی جس کے بعد اب ان کی پروفائل پر کوئی تصویر نہیں لگی۔

خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دو روز قبل ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔

رہائش گاہ منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS