دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا 6 ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان؟

عالمی ادارہ خوراک دنیا سے بھوک کے خاتمے کے حوالے سے اپنا پلان واضح کرے تو 6 ارب ڈالرز کے شیئرز فروخت کر دوں گا: ٹیسلا کے مالک کی پیش کش

0

نیویارک ، دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا 6 ارب ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا بھر سے بھوک ختم کرنے کے لیے 6 ارب ڈالر کے شیئرز بیچنے کو تیار ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک کو واضح کرنا ہوگا کہ 6 ارب ڈالرز کی رقم سے کیسے عالمی سطح پر بھوک ختم کی جائے گی، اس کے علاوہ یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی ادارہ خوارک کو دی گئی فنڈنگ سے ہوئے تمام خرچے کا حساب کتاب ہر شخص دیکھ سکے۔
ایلون مسک نے پیش کش کی کہ اگر عالمی ادارہ خوراک اگر بھوک کے خاتمے کے حوالے سے اپنا پلان سامنے رکھتا ہے، تو وہ اسی وقت اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز فروخت کر دیں گے۔
یہاں واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین اور واحد شخص ہیں جن کی دولت کی مالیت 300 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے مالک کی کل دولت کی مالیت اس وقت 311 ارب ڈالرز ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں چند روز کے دوران ہونے والے غیر معمولی اضافے کے بعد اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیزلی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ارب پتی افراد کی دولت کا ایک چھوٹا حصہ دنیا میں بھوک اور افلاس کا مسئلہ حل کر سکتا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں امیر ترین افراد سے اپیل کی کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے جمع ہو جائیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر جیف بیزوس اور ایلون مسک کا نام لیا اور کہا کہ ایلون مسک کی صرف دو فیصد دولت سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS