ایکسٹرا جوڈیشیل قتل کوعدالت کیسے روک سکتی ہے: سپریم کورٹ

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک میں ایکسٹرا جوڈیشیل قتل پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت سے متعلق عرضی بدھ کے روز خارج کر دی۔ 
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے نریندر کمار گرگ کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ ایکسٹرا جوڈیشیل قتل کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟
جسٹس بوبڈے نے عرضی گذار کی جانب سے پیش جتیندر ایم شرما نے کہا کہ عدالت اس بات سے اتفاق کر تی ہے کہ اسے روکا جانا چاہیے، لیکن وہ کیسے ایکسٹرا جوڈیشیل قتل کو روک سکتی ہے؟
قیدیوں کو ہتھکڑی لگائے جانے یا نہ لگائے جانے کے مسئلے پر شرما نے سپریم کورٹ کے پرانے فیصلے کا ذکر کیا لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ قیدی خطرناک ہوتے ہیں اور انھیں ہتھکڑی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ایک ملزم پولیس پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ویسے ملزم کو ہتھکڑی لگانے یا نہ لگانے کے بارے میں مجسٹریٹ اس ملزم سے پوچھے گا، کوئی بے وقوف ملزم ہی کہے گا کہ اسے ہتھکڑی لگائی جائے۔ عدالت نے متعلقہ عرضی خارج کر دی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS