حوثیوں کی گولہ باری میں سعودی عرب کے2 افرادہلاک

0
News18

دبئی (ایجنسیاں): یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے جمعہ کو بتایا کہ جازان پر حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر کیے گئے ایک گولے کے گرنے کے نتیجے میں ایک سعودی شہری اور ایک یمنی باشندے کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ گولہ باری سے 7 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کی گولہ باری سے دو دکانوں اور 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ عرب اتحاد نے بین الاقوامی اور انسانی قانون کے دائرہ کار میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مملکت کی سرزمین پر شہریوں اور رہائشیوں دونوں کے تحفظ کے لیے سختی سے نمٹیں گے۔عرب اتحاد نے کل جمعہ کو کہا تھا کہ جازان کے علاقے میں ایک سرحدی گاؤں پر گولہ گرنے سے شہری املاک کو نقصان پہنچا جب کہ نجران کے علاقے میں ایک ورکشاپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف عرب اتحاد نے کہاہے کہ مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر 42 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئی ہیںجن میں ملیشیا کی 20 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں اور حوثیوں کے 243 دہشت گرد عناصر کی ہلاکتیں ہوئیں۔دارالحکومت صنعاء میں اسلحہ کی منتقلی کی نگرانی کے بعد ہتھیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ آپریشن کا نفاذ خطرے اور فوجی ضرورت کے اصول کے جواب میں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS