قومی سلامتی قانون کئی خلاف ورزی کے شبہ میں کئی اپوزیشن لیڈر گرفتار

    0

    بیجنگ: ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کے شبہ میں کئی سابق قانون کے ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں کو بدھ کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔
    چین کی جانب سے پچھلے سال قومی سلامتی قانون نافذ کئے جانے کے بعد پولیس کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
    سی این این کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے گزشتہ جولائی میں ہوئے مقامی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ستمبر میں صوبائی الیکشن سے پہلے جمہوریت کے حامی امیدواروں کےلئے مظاہرہ کیا تھا۔ ان میں سابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ماہر قانون جیمس ٹو،اینڈریو وان اور لام چیؤک – ٹنگ بھی شامل ہیں،جو کہ پچھلے سال کے آخر تک قانون ساز کونل کے رکن تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS