ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بیڑے میں 250 نئی بسیں شامل ہوں گی: جئےرام

    0

    شملہ: ہماچل کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمیر پور میں ٹرانسپورٹ سٹی قائم کی جائے گی اور اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بیڑے میں جلد ہی 250 نئی بسیں شامل کی جائیں گی ، جن  میں 100 الیکٹرک بسیں ہوں گی۔
     ٹھاکر نے آج یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جائزہ میٹنگ کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت شملہ شہر میں 50 اور منالی علاقے میں 25 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیر پور میں ٹرانسپورٹ سٹی قائم کی جائے گی، جس میں ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک ، ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹر ، ٹریفک پارک اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کےلئے پارک وغیرہ کی سہولیات موجود ہوں گی۔ اس ٹرانسپورٹ سٹی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بھی ہوگی۔ 
    وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت نے سو فیصد  مسافروں کےساتھ بسیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، لیکن مناسب جسمانی فاصلہ اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جانا چاہئے۔ بسوں میں کھڑے مسافروں پر پابندی ہوگی۔ ڈرائیوروں ، آپریٹروں اور مسافروں کو حفاظتی معیارات پر پوری طرح عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ریاست میں پائلٹ بنیاد پر ای ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے پورے ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS