حجاب تنازع:اڈوپی کے تمام ہائی اسکولوں کے آس پاس دفعہ 144 نافذ

0
https://www.firstpost.com/

منگلورو(پی ٹی آئی) : اڈوپی ضلع انتظامیہ نے ضلع میں سبھی ہائی اسکولوں کے آس پاس کے علاقوں میں پیر سے لے کر 19 فروری تک سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافد کر دیا ہے۔ اسکولوں کے پیر سے پھر سے کھلنے کے ساتھ اس قدم کو احتیاطی تدبیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ریاستی سرکار نے حجاب-بھگوا شال تنازع کے مدنظر اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔ یہ حکم 14فروری کو صبح 6بجے سے 19 فروری کی شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر ایم کرما رائو سے ہائی اسکولوں کے آس پاس کے 200 میٹر کے دائرے میں دفعہ 144 نافد کرنے کی اپیل کی تھی۔ حکم کے مطابق اسکولوں کے اس دائرے کے اندر 5 یا اس سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر روک رہے گی۔ مظاہرہ اور ریلیوں پر پابندی رہے گی۔ نعرہ بازی، گیت گانے یا تقریر کرنے پر سخت پابندی رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS