صومالیہ میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر

0
صومالیہ میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر
صومالیہ میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر

مغادیشو: صومالیہ میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔
صومالیہ محکمہ آفات سوڈما کے سربراہ محمد مُعلّین عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں موسلا دھار بارشوں نے تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔
عبداللہ نے کہا ہے کہ جوبالینڈ اور جنوب مغربی صوبوں سمیت خاص طور پر گیڈو، بائے اور باکول کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجہ حماس کے حملے میں ہلاک

سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک 29 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS