وزیر اعظم مودی، او بی سی سے انصاف کرنا نہیں چاہتے: اسد اویسی

0
بہار کے سیمانچل علاقہ سے مزید امیدوار کھڑے کیے جائیں گے: اسد اویسی
بہار کے سیمانچل علاقہ سے مزید امیدوار کھڑے کیے جائیں گے: اسد اویسی

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی، ذات کی شناخت پر ووٹ کی اپیل کررہے ہیں لیکن وہ ا وبی سیز کو انصاف دلانا نہیں چاہتے۔ ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے چہار شنبہ کے روز یہ بات کہی۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے چیف منسٹر کا امیدوار بی سی طبقہ سے ہوگا، اس کے انتخاب کا آغاز لال بہادر اسٹیڈیم سے ہوچکا ہے۔ شہر کے اسی اسٹیڈیم سے وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریالی سے خطاب کیا تھا۔

مودی سے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا کے پلاٹ فارم ایکس پر ہی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، پسماندہ مسلمانوں کو تحفظات ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجہ حماس کے حملے میں ہلاک

 وہ27 فیصد اوبی سی کوٹہ کے بھی مخالف ہیں اور مودی، تحفظات کی 50فیصد حصہ برخاست بھی کرنا نہیں چاہتے۔ وزیر اعظم، ذات پات کی اساس پر ووٹ کی اپیل کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS