اب تک کورونا وائرس سے 425 افراد کی اموات،نئے 2345 معاملے درج

0

نئی دہلی: چین میں کورونا وائرس سے 64 افراد کے ہلاک ہو نے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 425 ہو گئی۔ چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد37ہزار643 ہو گئی ہے۔ ان میں 2788 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس درمیان اب تک 632 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ ریاست کیرالہ میں بھی آج تک تین معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ایک خبر رساں ادارہ کے مطابق اب تک 24 ممالک میں کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS