لیبرقوانین میں راحت سے متعلق گجرات حکومت کی نوٹکیفکیشن مسترد

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات میں سبھی کارخانوں میں لیبر قانونوں میں راحت دینے سے متعلق ریاستی حکومت کی نوٹیفکیشن  جمعرات کو مسترد کردی۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ،جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس اندو ملہوترا کی بینچ نے گجرات کے لیبر اور پلاننگ محکمے کی جانب سے 17 اپریل کو جاری وہ نوٹیفکیشن منسوخ کردی جس میں ریاست کے کل کارخانوں کو فیکٹریز ایکٹ ،1948 کے کچھ التزامات سے راحت دی تھی۔
نوٹیفکیشن کے ذریعہ ہر روز اورہفتہ وار کام کے گھنٹے بڑھانے کی راحت دی گئی،آرام کےلئے بیچ میں چھٹی ختم دی گئی تھی اور مزدوروں کو اوور ٹائم ادائیگی کرنا بھی ضروری نہیں رکھا گیا تھا۔
بینچ نے کہا کہ وبا کے حالات مزدوروں کے حق کے قانونی التزامات کو ختم کرنے کا بنیاد نہیں ہوسکتے۔عدالت نے کہا کہ وبا فیکٹری ایکٹ کی دفعہ پانچ کے تحت موجود ’پبلک ایمرجنسی‘کے دائرے میں نہیں آتی،کیونکہ اس وبا سے ملک کی سلامتی کو خطرہ نہیں ہوتا۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ 23 ستمبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔عرضی مزدورتنظیموں نے دائر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS