گجرات:مسلم کے نئے ریسٹورنٹ پر ہنگامہ آرائی

0
Image: Times of India

احمد آباد (ایجنسی): گجرات کے آنند میں ایک مسلم کے نیا ریسٹو رینٹ کھولنے کے بعد یہاں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے اور مسلمانوں کے خلاف کچھ لوگوں نے ماحول بنانا شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق گجرات کے آنند میں ایک مسلمان نے نیا ریسٹورینٹ کھولا ہےجس کی مخالف کی جارہی ہے۔ ریسٹو رینٹ کے باہر کچھ لوگ جمع ہوگئے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف نازیبا نعرے بازی کررہے ہیں۔ چالیس سکینڈ کے ویڈیو میں لوگ مسلمانوں کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور گالیا بھی دے رہیں۔ نعرے میں جہاں گالیوں کی آواز سنائی دی رہی ہے، وہاں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر اس دیش میں رہنا ہوگا، جے شری رام کہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ گالیاں دی جارہی ہیں۔ اشرف حسین نامی ایک فرد نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر چا لیس سکنڈ کا ویڈیوشیر کیا ہے جس کے متعلق دعوی ہے کہ گجرات کے آنند میں قائم نئے ریسٹو رینٹ کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ اس ویڈیو پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
راجیش سیٹھی نامی ایک فرد لکھتے ہیں،جس کسی کو اعتراض ہو ، وہ اس ہوٹل میں کھانے نہ جائیں ، یہ ہنگامہ کیوں۔ جب کہ ٹویٹر صارف کہتے ہیں:معاشرے میں اس قسم کا مزاج یقیناً ملک کے لیے ایک بری علامت ہے کہ نفرت پھیل رہی ہے اور ہمارے جمہوری نظام کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS