گروگرام: 8 مقامات پرنمازکی اجازت منسوخ

0
Image: Times Now

گروگرام (ا یجنسی ) ضلع انتظامیہ نے آج گروگرام کے 8مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد اور ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اعتراض پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے 3سال قبل مختلف طبقات کے ساتھ میٹنگ کے بعد کھلے میں نمازِ جمعہ کی اجازت کیلئے جن 37 مقامات کی نشاندہی کی تھی، اب ان میں سے 8 مقامات کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ گروگرام کے کئی مقامات پر کھلے میں نمازِ جمعہ کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا اور وشو ہندو پریشد کے ساتھ کچھ دیگر ہندوتوا تنظیموں نے مل کر آج اعلان کیا تھا کہ وہ سبھی 37 مقامات پر کھلے میں نماز کی مخالفت کریں گے۔ اب تازہ خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ مقامی لوگوں اور مختلف ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن (آر ڈبلیو اے) کے اعتراض کے سبب گروگرام ضلع انتظامیہ نے منگل کو 8 مقررہ مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت ختم کر دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS