چند ڈالر کےلئے ہندوستان نہ چھوڑیں،اسٹارٹ اپ کمپنیاں:گوئل

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے جمعرات کو ایک تقریب میں تمام اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے اپیل کی کہ صرف چند ڈالرز کی خاطر ملک
چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام اسٹارٹ اپس ہندوستان میں ہی رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ آکر حکومت کو بتائیں۔ ان کے مسائل کو
مناسب طریقے سے حل کیا جائے گا۔سی آئی آئی کے گلوبل یونیکورن سمٹ میں پیوش گوئل نے کہاکہ یہ کہنے کا مناسب وقت ہے لیکن میں آپ سے درخواست کرنا چاہتا
ہوں۔ آپ رجسٹر ڈہوجائیں اور ہندوستان میں درج ہوجائیں۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو آکر ہمیں بتائیں۔ ہم ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے آگے
کہاکہ براہ کرم اپنا ملک نہ چھوڑیں اور ٹیکس بچانے والے ممالک میں صرف چند ڈالر بچانے کے لیے نہ جائیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہندوستان کو ایک بازار کے طور پر
دیکھتے ہیں۔ یہ آپ کا ملک ہے۔ یہاں آپ خود کو رجسٹر کریں اور اپنا کام کریں۔گوئل نے تمام کامیاب صنعت کاروں کو مشورہ دیا کہ آپ ملک کے سب سے پسماندہ علاقوں میں
جائیں اور دیکھیں کہ ملک میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔ڈیٹا کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے، گوئل نے کہا کہ موجودہ وقت میں جب بھی
ہم کوئی کاروبار کرتے ہیں، ہمارے پاس صارفین کا بڑی مقدار میں ڈیٹا دستیاب ہوتا ہے، اس لیے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اور اسے سائبر حملوں سے بچانے
کےلئے اورضروری ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS