چین واپس جا کر تعلیم حاصل کر سکیں گے ہندوستانی طلبا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)::کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان واپس آنے والے میڈیکل طلباءجلد ہی چین واپس آسکتے ہیں۔ چین میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبا کےلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حکومت ہند نے ذاتی طور پر کلاسوں میں شرکت کے خواہشمند طلباسے 8 مئی تک رجسٹریشن کےلئے کی درخواست دے سکیں گے۔ اس کے بعد یہ فہرست چینی فریق کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہندوستان کی طرف سے شیئر کی گئی فہرست کی بنیاد پر چینی حکام متعلقہ محکموں سے ہندوستانی طلبا کی تفصیلات کی تصدیق کریں گے اور اس کے بعد ہی طلبا کو تعلیم چینی یونیورسٹیوں میں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت نے کہا ہے کہ چین نے ضرورت کی
بنیاد پر ہندوستانی طلباکی واپسی کی سہولت پر غور کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ہندوستانی طلبا کو تعلیم کے لیے چین بھیجنے کا پورا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔دراصل حکومت ہند کی طرف سے رجسٹریشن کا عمل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ہندوستانی طلبا کی چین واپسی کا معاملہ اٹھانے کے بعد کیا ہے۔ہندوستانی سفارتخانے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 20,000 سے زیادہ ہندوستانی طلباکووڈ-19 پھیلنے کے درمیان چین میں میڈیکل ڈگریوں کے لیے داخلہ لیا تھا۔ چین کی جانب سے وبائی امراض کے بعد تمام یونیورسٹیوں کو بند کرنے کے بعد، زیادہ تر طلبا ملک واپس آگئے اور سخت سفری پابندیوں کی وجہ سے پھر نہیں جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS