سرکار کا ریلوے انجینئرنگ کمپنی کی 15 فیصد حصہ داری فروخت کرنے کا منصوبہ

0

سرکار ریلوے انجینئرنگ کمپنی ’ارکان انٹرنیشنل لمیٹڈ‘ میں شیئروں کی فروخت پیشکش (او ایف ایس) کے ذریعہ 15 فیصد حصہ داری بیچنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔ فی الحال ارکان انٹرنیشنل لمیٹڈ میں سرکار کی حصہ داری 89.18 فیصد ہے۔ 
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ہم بازار کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دسمبر تک ارکان کا او ایف ایس لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ کمپنی کی 10سے 15 فیصد حصہ داری فروخت کی جائے گی۔‘ ریلوے انجینئرنگ کمپنی ارکان 2018 میں شیئر بازاروں میں فہرست زدہ ہوئی تھی۔ کمپنی نے اس وقت آئی پی او کے ذریعہ 467 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔ بی ایس ای میں جمعہ کو ارکان کا شیئر 77.95 روپے پر بند ہوا۔ موجودہ بازار قیمت کے حساب سے سرکار ارکان میں 15 فیصد حصہ داری فروخت کر کے 540 کروڑ روپے حاصل کر سکتی ہے۔ سرکار نے رواں مالی سال میں ارتداد سرمایہ (Disinvestment) سے 2.10 لاکھ کروڑ روپے حاصل کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔ سرکار کا ارادہ سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای)میں حصہ داری کی فروخت سے 1.20 لاکھ کروڑ روپے اور مالیاتی اداروں میں حصہ داری کی فروخت سے 90,000 کروڑ روپے جمع کرنے کا ہے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS