حکومت ایل پی جی کی  قیمت میں اضافہ فورا واپس لے: کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے 15 دنوں کے اندر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کے اضافے کو حکومت کی بے حسی  اور اقتصادی نا سمجھی  کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے۔  
کانگریس کی ترجمان سوپریہ سرینیت نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے۔ جب اسے عام لوگوں کی مدد کرنی چاہئے تھی، ایسے وقت میں وہ اپنے مفاد کے لئے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ سے دہلی اور ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 644 روپے، کولکاتہ میں 620 روپے اور چنئی 610 روپے ہوگئی ہے۔ 15 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہونے کی وجہ سے گھریلو خواتین کا بجٹ بگڑ گیا ہے اور لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ حکومت بے حس ہو کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت صرف 20 ڈالر فی بیرل تھی تب بھی حکومت نے قیمت کم نہیں کی اور فیول پر ایکسائز ڈیوٹی میں مسلسل اضافہ کرکے منافع کمایا۔ اس آمدنی کا فائدہ انہوں نے عوام کو کیوں نہیں دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS