کرنسی پر دیوی لکشمی کی تصویر کے حق میں ہوں: سبرامنیم

0

بی جے پی لیڈراور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ میں ہندوستانی کرنسی پر دیوی لکشمی کی تصویر لگانے کے حق میں ہوں، جس سے ہندوستانی کرنسی کی حالت بہتر ہوسکتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں’سوامی ویویکانند ویاکھینمالا‘ کے عنوان پر خطاب کے بعد سبرامنیم سوامی نے صحافیوں سے بات چیت  کے دوران یہ بات کہی۔انڈونیشی کرنسی پر چھپی ہوئی لارڈ گنیشا کی تصویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سبرامنیم سوامی نے کہا ، ’وزیر اعظم نریندر مودی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔ میں اس کے حق میں ہوں۔ لارڈ گنیش رکاوٹیں دور کرتے ہیں۔ میں اس کے بجائے یہ کہوں کہ ایک تصویر دیوی لکشمی کی کرنسی پر لگائی جائے جس سے ہندوستانی کرنسی کی حالت بہتر ہوسکتی ہے۔ کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS