گوگل کی جی میل سروس ہوئی ٹھپ

0
image:economictimes.indiatimes.com

نئی دہلی (ایجنسیاں) : ملک کے کئی حصوں میں منگل کو گوگل کی فری ای-میل سروس جی-میل ٹھپ ہوگئی۔ اس دوران یوزرس نہ تو ای-میل بھیج پارہے تھے اور نہ ہی انہیں کوئی ای-میل مل رہا تھا۔ اس سے وہ گھنٹوں تک پریشان ہوتے رہے۔ تاہم اس سلسلے میں گوگل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں کافی یوزرس نے اپنی شکایتیں بھی درج کرائی ہیں۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق68 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ ویب سائٹ میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، 18 فیصد نے سرور کنکشن کی اطلاع دی اور 14 فیصد نے لاگ اِن میں ہو رہی پریشانی کے بارے میں بتایا۔ہندوستان اور کچھ دیگر ممالک میں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شکایت کی کہ وہ جی- میل تک پہنچنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میں میل بھیجنے یا موصول کرنے میں ناکام ہوں، جی- میل ڈاؤن ہے۔ ایک دیگر صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے پھر سے جی- میل کام نہیں کر رہا ہے، یا میں تنہا صارف ہوں ،جو مسئلہ کا سامنا کر رہا ہوں۔ اس طرح کی شکایتوں کا ایک انبار سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فی الحال گوگل کی طرف سے اس تعلق سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
غور طلب ہے کہ ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک بھی آؤٹیج کا شکار بنا تھا۔ فیس بک کے ساتھ ساتھ وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی 6 گھنٹے سے زیادہ ڈاؤن رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں یہ دو بار ڈاؤن ہو گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS