بچوں کیلئے ٹیکہ کو منظوری کی سفارش،بچوں کی ٹیکہ کاری جلد

0
image:www.pharmaceutical-technology.com

نئی دہلی (ایجنسیاں) : انڈین ڈرگس اینڈ کنٹرولر (ڈی سی جی آئی) نے منگل کو ہندوستان میں تیار کووڈ ٹیکے ’کوویکسین‘ کوچند شرائط کے ساتھ ایمرجنسی حالات میں 2سال سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی اجازت دیئے جانے کی سفارش کی ہے۔ حیدرآباد واقع بھارت بائیوٹیک نے 2سال سے 18سال کے بچوں میں استعمال کیلئے کووڈ19- انسداد کورونا ٹیکہ ’کوویکسین‘ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی جانچ مکمل کرلی ہے۔ کمپنی نے اس کی تصدیق اور ایمرجنسی استعمال کی منظوری (ای یو ایس) کیلئے اس مہینے کے شروع میں سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈکنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے اعدادوشمار سونپ دیئے تھے۔ کووڈ19-سے متعلق موضوع کی ماہر کمیٹی (ایس ای سی) نے اعدادوشمار کا جائزہ لیا اور ای یواے کی درخواست پر پیر کو غوروخوض کیا۔ ایس ای سی نے اپنی سفارشات میں کہاکہ کمیٹی نے تفصیل سے غوروخوض کرنے کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ ایمرجنسی حالات میں 2 سال سے 18سال تک کی عمر کے بچوں میں ٹیکے کے محدود استعمال کیلئے بازار میں اس کی سپلائی کرنے کو منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔ ان سفارش کو فائنل منظوری کیلئے ڈرگس اینڈ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو بھیجا گیاہے۔ کمپنی نے ایمرجنسی حالات میں 2سال سے 18سال تک کے زمرے کے بچوں میں محدود استعمال کیلئے اپنے ’ہول ویرین، ان ایکٹیویٹیڈ کورونا وائرس ٹیکہ‘(بی بی وی 152) کی بازار میں سپلائی کی منظوری کے مقصد سے تجویز بھیجی تھی۔ دوسری جانب کووڈ ٹیکہ بنانے والی ہندوستانی بھارت بایوٹیک نے منگل کو کہاکہ بچوں کیلئے ویکسین ٹیکہ کی جلد تیاری شروع ہوگی۔بھارت بایوٹیک نے یہاں کہا کہ ڈرگس کنٹرول جنرل آف انڈیا کی ماہرین کی کمیٹی نے2 سے 18برس کی عمر کے بچوں میں کووڈ وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ’کوویکسین‘ ٹیکہ کو منظوری دے دی ہے ۔ کمپنی نے اس کیلئے تفصیلی مطالعہ فراہم کرایا تھا۔ کمپنی نے کہاکہ اس عمر کے زمرہ میں یہ دنیا میں پہلا کووڈ ٹیکہ ہے ۔کمپنی نے کہاکہ دیگر متعلقہ ریگولیٹریز سے اجازت ملنے کے بعد بچوں کیلئے ’کو ویکسین‘ ٹیکہ کی تیاری کی جائے گی اور اسے بازار میں دستیاب کرادیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS