کارڈ کلوننگ کرکے سینکڑوں اکاؤنٹ سے نکالے 2 کروڑ روپے

0

غازی آباد(ایجنسیاں)
لاک ڈاؤن میں کارڈ کلوننگ کے معاملات مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ سیکڑوں کھاتوں سے 2 کروڑ روپے سے زیادہ رقم نکالی گئی ہے۔ جب اس قسم کے معاملات سامنے آنے کے بعد پولیس نے گروہوں کی تلاش شروع کی تو اس میں رومانیہ کے گینگ کا نام پہلے آیا۔ اس طرح کے گروہ کے ممبروں کو لکھنؤ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب پولیس کو اس گروہ کے بارے میں پتہ چل رہا ہے۔
پولیس اس گروہ کے ان لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کررہی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران دہلی این سی آر میں موجود تھے۔ سی او فرسٹ ابھے کمار مشرا نے کہا کہ رومانیہ کا گینگ کلوننگ فراڈ میں سب سے آگے ہے۔ ضلع کے تمام معاملات کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ ایسے معاملات میں بینکوں کی بھی جلد میٹنگ ہوگی۔
ایک طرف پولیس کارڈ کلوننگ کے معاملات روکنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دوسری طرف ٹھگ لوگوں کی جیبیں کاٹ رہے ہیں۔ کوی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے سے تین معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ جس میں 1 لاکھ روپے سے زیادہ کی ٹھگی ہوئی۔ سائبر ٹھگوں نے راجا پور میں رہنے والے سونو کے کھاتے سے 50 ہزار روپے نکال لئے۔
اسی کے ساتھ ہی سنجے نگر میں مقیم پشپا شکلا کے کھاتے سے 21 ہزار 800 روپے پے ٹی ایم میں منتقل کردیئے گئے ۔ دوسری جانب سائبر ٹھگوں نے آشیانہ سوسائٹی میں رہائش پذیر آشا کے اکاؤنٹ سے 40 ہزار روپے ٹرانسفر کرلئے۔ تمام معاملات میں کوی نگر تھانہ کی پولیس رپورٹ درج کرکے تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق اس طرح کے واقعات کرنے والے رومانیہ کے گروہوں نے بغیر کسی سیکورٹی گارڈ کے اے ٹی ایم کو نشانہ بنایا۔ اے ٹی ایم میں سوائپ والے حصہ پر اسکیمر لگادیتے ہیں۔اس کے علاوہ نقلی کی پیڈ اور ایک چھوٹا کیمرا نصب کرتے ہیں۔ اسکیمر کارڈ اور کیمرا پن کی تفصیلات ریکارڈ کرتا ہے۔ بعدازاں اس ڈیٹا سے جعلی کارڈ بنایا جاتا ہے اور یہ رقم دوسری جگہوں سے نکالی جاتی ہے۔ پولیس اب اس قسم کے گینگ کے بارے میں معلومات اکٹھا کررہی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS