گاندھی خاندان کی ہٹائی جاسکتی ہے ایس پی جی سکیوریٹی

0

گاندھی خاندان کی خصوصی سیکوریٹی کا تذکرہ اکثر ہوتا رہتا ہے۔ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے یہ آواز زیادہ اٹھنے لگی ہے۔
ذرائع کے حوالے  سے خبر آرہی ہے کہ گاندھی خاندان کی ’اسپیشل پروٹیکشن گروپ‘ ایس پی جی سکیوریٹی ہٹائی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے یہ خبر بھی آرہی ہے کہ  گاندھی خاندان کو ایس پی جی سکیوریٹی کی جگہ سی آر پی ایف کمانڈو کی زیڈ پلس سکیوریٹی دی جائے گی۔
اس پورے معاملے پر کانگریس کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یہ سب سازش کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS