فرانسیسی صدر میکرون یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے

0
فرانسیسی صدر میکرون یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے

نئی دہلی (یو این آئی): فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر فرانس کے صدر نے نئی دہلی میں کرتویہ پتھ (جن پتھ) پر منعقد ہونے والی 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی کے طور پر ہندوستان کا دورہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر ہندوستان اور فرانس بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر اعلیٰ سطح پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ اس سال ہم ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلوان بجرنگ پونیا نے پدم شری ایوارڈ واپس کیا

وزیر اعظم نے 14 جولائی 2023 کو پیرس میں منعقدہ باسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر میکرون نے 08-09 ستمبر 2023 کو جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS