آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد

0

نئی دہلی (ایس این بی) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور جماعت اسلامی ہند دہلی اسٹیٹ کی جانب الفلاح اسکول نارتھ گھونڈا میں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں غریب اور بے سہارا لوگوں کو مفت میں جانچ اور دوائیاں تقسیم کی گئیں۔طبی کیمپ میں ڈاکٹر سید احمد خاں ڈپٹی ڈائریکٹر یونانی صفدر جنگ اسپتال،ڈاکٹر حبیب اللہ سی ایم او یو نانی تہاڑ جیل،ڈاکٹر محمد عامر سی ایم او ڈائر یکٹر آف آیوش،ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی یوگا ایکسپرٹ، ڈاکٹر الطاف عالم،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر بلال احمد،ڈاکٹر رقیہ زرین،ڈاکٹر تبسم،حکیم عطاء ا لرحمان اجملی،حکیم مرتضی دہلوی،حکیم ارباب الدین،حکیم عزیر بقائی، زاہد حسین،نسیم رضا،حکیم اعجاز نے اپنی خدمات پیش کیں۔اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ آج آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور جماعت اسلامی ہند نے طبی کیمپ لگا کر نہ صرف متعدد جانچ مفت میں کیں بلکہ مفت میں دوائیاں بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ طب یونانی کی اپنی اہمیت و افادیت ہے جس کے ذریعے مریض کے صحت پر بغیر کسی غلط اثرات مرتب کئے تقویت دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں موسمی بخار اور ڈینگو جیسی مضر بیماریوں میں طب یونانی کی جانب عوام کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے او رآج کے کیمپ میں بھی لوگوں نے خاصی دلچسپی دکھائی ۔ڈاکٹر حبیب اللہ نے کہا کہ آج کا میڈیکل کیمپ کامیاب رہا اور ہماری کوشش رہتی ہے کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد وقتا فوقتا ہوتے رہنا چاہیے چونکہ لاک ڈاؤن کے بعد لوگوں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے ایسے میں بیشتر لوگوں کے پاس علاج کرانے کے لیے رقم موجود نہیں وہیں موسمی بخار زدہ افراد ڈاکٹروں کے پاس بھی جانے سے کتراتے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں لہذا ضرورت تھی کہ گھنی آبادیوں میں طبی کیمپ لگا کر عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔حکیم عطاالرحمٰن اجملی نے یونانی ادویات کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ طِب یونانی ہمارا عظیم سرمایہ ہے۔ یہ طریقہ علاج ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ یونانی ادویات کے استعمال سے مریضوں کو مرض سے شفایابی کے بعد از سر نو نئی توانائی ملتی ہے اور جسم میں قوّت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ڈاکٹر بدرالاسلام نے مریضوں کو یوگا کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی۔ بطور رضا کار خدمات انجام دینے والوں میں جماعت اسلامی ہند کے محمد ثاقب،نعیم رضا،زاہد حسین،حاجی شمیم اورمحمد کیف نام قابل ذکر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS