اسپتال میں آگ لگنے سے 4 مریضوں کی موت

0

نئی دہلی: کورونا وائرس سے بری طرح متاثر مہاراشٹر کے ضلع ٹھانے میں ایک اسپتال میں آگ گئی۔ منگل کی رات اس حادثہ میں چار مریضوں کی جان موت ہو گئی۔ ممبرا کے پرائم کریٹی کیئر اسپتال میں رات کے تقریباً 3 بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے وقت استپال میں تقریباً 20 مریضوں کا علاج چل رہا تھا۔ بقیہ مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین فائر انجنوں اور دو واٹر ٹینکروں کی مدد سے اسپتال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر جتیندر اوہاڈ موقع پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ حادثہ کی جانچ کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسپتال سے 20 مریضوں کو باہر نکالا گیا ہے، جس میں سے 6 مریض آئی سی ایو میں داخل تھے۔ آگ کی وجہ سے اسپتال کی پہلی منزل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔ استپال میں کوئی بھی کورونا کا مریض داخل نہیں تھا۔ آئی سی یو میں داخل مریضوں کو بلال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تین فائر انجنوں اور دو واٹر ٹینکروں کی مدد سے اسپتال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر جتیندر اوہاڈ موقع پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ حادثہ کی جانچ کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسپتال سے 20 مریضوں کو باہر نکالا گیا ہے، جس میں سے 6 مریض آئی سی ایو میں داخل تھے۔ آگ کی وجہ سے اسپتال کی پہلی منزل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔ استپال میں کوئی بھی کورونا کا مریض داخل نہیں تھا۔ آئی سی یو میں داخل مریضوں کو بلال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS