بھیلواڑہ میں دو حادثوں میں تین لوگوں کی موت

0

بھیلواڑہ: (یو این آئی) راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دو الگ الگ حادثوں میں دو عقیدت مند سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، جمعرات کی رات ضلع کے بدنور تھانہ علاقہ کے تحت پاڑہ گاؤں میں بالاجی مندر کے پاس ایک موٹر سائیکل کے کار سے ٹکرا جانے سے رام دیورا جانے والے دو شردھالوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مہلوکین کی شناخت چھوٹو اور رتن کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں رام دیورا مندر کی زیارت کے لیے موٹر سائیکل سے اپنے گاؤں سے نکلے تھے۔
ایک دوسرے سڑک حادثے میں ضلع کی پولس لائنز کے نزدیک شیو نگر کا باشندہ گنپت کی موٹر سائیکل جمعرات کی رات ڈیٹ ریلوے اسٹیشن نزدیک پیچھے سے آنے والی ایک ٹرالے کی زد میں آگئی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ گنپت ریلوے کا ملازم تھا۔ پولس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS