سابق وزیر اعظم دیوگوڑا کورونا سے متاثر

0
www.business-standard.com

بنگلورو:سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) کے صدر ایچ ڈی۔ دیو گوڑا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، حالانکہ ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی اور
ان کی حالت مستحکم ہے ۔سابق وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ دیو گوڑا کو شہر کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج
بومئی نے بتایا ہے کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ دیو گوڑا کورونا سے متاثر ہیں وہ دیو گوڑا اور ان کے اہل خانہ سے بات کریں گے اور منی پال اسپتال کے ڈاکٹروں
سے سابق وزیر اعظم کے علاج میں تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہیں گے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS