امریکہ: پہلی مسلم خاتون وفاقی جج مقرر

0
youtube

واشنگٹن(یواین آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک بنگلہ دیشی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ان کی انتظامیہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جو کہ وفاقی عدالتوں کو متنوع شکل دینے سے تعلق رکھتی ہے۔ نصرت جہاں چودھری نامی یہ خاتون امریکن سول لبرٹیز یونین الینائی کی لیگل ڈائریکٹر ہیں اور انھیں صدر بائیڈن نے امریکہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے نامزد کیا ہے ۔ اگر امریکی سنیٹ نے ان کی نامزدگی کو منظوری دے دی تو وہ بطور فیڈرل جج فرائض انجام دینے والی پہلی مسلمان خاتون اور بنگلہ دیشی نژاد امریکن ہوں گی۔ حالیہ مراحل میں 8نامزدگیاں ہوئی ہیں جو کہ صدر بائیڈن کے ایک برس قبل صدر بننے کے بعد سے تیرہویں نامزدگی ہوگی۔اس طرح صدر بائیڈن اب تک 83 عدالتی نامزدگیاں کرچکے ہیں اور یہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے مزید خواتین اور مختلف نسلوں کے لوگوں کو وفاقی عدالتوں میں لگانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS