آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کوئنز لینڈ میں کار حادثے میں جاں بحق

0

کینبرا(ایجنسی) آسٹریلیا کے سابق کرکیٹر اینڈریو سائمنڈس اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔آسٹریلیا کے شمالی کوینس لینڈ میں کار حادثے میں ان کی موت ہوگئی۔وہ 46 سال کے تھے۔ دنیائے کرکٹ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔۔ اطلاعات کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی موت ایک کار حادثے میں ہوئی ہے۔ کار حادثے میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ موقع پر پہنچی ریسکیو ٹیم نے انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ فرانزک ٹیم اس جگہ کی تحقیقات کر رہی ہے جہاں حادثہ پیش آیا۔۔

حادثہ کیسے ہوا
آسٹریلوی میڈیا کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔ اینڈریو سائمنڈز کی تیز رفتار کار ٹاؤنس ویل سے 50 کلومیٹر دور ہیروے رینج میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اتنا بڑا تھا کہ کار الٹ گئی۔ حادثے کے وقت سیمنڈز اکیلے کار چلا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS