غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.58 ارب ڈالرکی کمی

0
swarajyamag.com

ممبئی: (یو این آئی) ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اضافے کے بعد گزشتہ 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.58 ارب ڈالر کی گراوٹ سے 611.17 ارب ڈالر پرآگئے ۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 23 جولائی کو پہلی مرتبہ ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 612 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے ۔ 16 جولائی ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 83.5 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 612.73 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل 09 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 1.88 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 611.90 ارب ڈالررہے تھے ۔ غیر ملکی ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 23 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.12 ارب ڈالر کی کمی سے 567.62 ارب ڈالر آ گیا ۔ اسی دوران سونے کے ذخائر بھی 44.9 ملین ڈالر کی کمی سے 36.88 بلین ڈالر رہ گئے۔

زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.09 ارب ڈالر رہ گیا ۔خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 1.54 بلین ڈالر رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS