جن پر دل میرا ہے شیداجن پہ جاں قربان ہے وہ ہیں عالی مرتبت ان کی نرالی شان ہے

0

جن پر دل میرا ہے شیداجن پہ جاں قربان ہے
وہ ہیں عالی مرتبت ان کی نرالی شان ہے
رو نقیں طیبہ نگرکی کاش ہم بھی دیکھ لیں
ان کی فرقت میں شکستہ قلب ہے ارمان ہے
عاصیوں کی حشر میں بخشش کرائینگے حضورؐ
اس پہ ہے کامل یقیں اس پر مرا ایمان ہے
الفت مدینہ جس کے دل میں بس گئی
سارے عالم کی نظر میں وہ بشر ذی شان ہے
صاحب ایمان جو کرتا نہیں صالح عمل
وہ سدا گھاٹے میں ہے اس کا بڑا نقصان ہے
سنت سرکارؐ پرجو مرمٹا اس کے لئے
زندگی کے بعد کا ہر مرحلہ آسان ہے
وہ اگر پیدا نہ ہوتے کچھ نہیں ہوتا کہیں
ان کے ہاتھوں سے ملا عارفؔ ہمیں قرآن ہے
حافظ عارفؔندوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS