چھتیس گڑھ میں کار کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے پانچ خواتین کی موت

0

رائے پور:  (یو این آئی) چھتیس گڑھ کی نئی راجدھانی نوا رائے پور علاقے میں ایک کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس سے اس میں سوار پانچ خواتین کی موت جب کہ کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پانچ خواتین صبح کے وقت بھیلائی سے ایک کار سے راجیم پنی میلے کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ نوا رائے پور کے علاقے ابھن پور میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے کار میں سوار پانچ خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے سڑک حادثہ پر سوگوار کنبے سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS