ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے والی ڈی جے گاڑی میں آگ اور کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے

0

چھندواڑہ: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر میں آج ہندو اتسو سمیتی کی جانب سے منعقدہ ایک رننگ تقریب کے دوران ڈی جے گاڑی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے سے آگ لگنے اور بجلی کا جھٹکا لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے۔جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہندو اتسو سمیتی کی جانب سے دوپہر میں ایک رننگ تقریب نکالی گئی۔ اس دوران ٹی جے گاڑی میں نصب اسٹیل پائپ چار پھاٹک چوراہے پر ہائی ٹینشن لائن کی تار سے ٹکرانے کے باعث ڈی جے گاڑی میں کرنٹ دوڑ گیا اور گاڑی میں رکھے میوزک باکس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد جھلس گئے جن میں سے ایک نوجوان جگدیش چندراونشی کو تشویشناک حالت میں ناگپور لے جایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی چار دیگر زخمی نوجوانوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرنے کے بعد جانچ کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS