جون پور میں خستہ حال مکان گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، 6لوگ زخمی

0
image:hindi.news18.com

جونپور : (ایجنسی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے کوتوالی علاقے میں ایک خستہ حال مکان گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ بڑی مسجد کے پیچھے محلہ روضہ ارجن میں قمرالدین اور جلال الدین کا دو منزلہ کچا مکان تھا جو پرانا اور خستہ ہو چکا تھا۔ اطلاعات کے مطابق رات کو سوتے ہوئے حادثہ میں 11 لوگ ملبہ میں دب گئے۔ جس میں سے ایک خاتون اور تین بچے سمیت پانچ لوگوں کی ملبہ میں دب کر موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ 6لوگ زخمی ہوگئے۔ جمعرات کی دیر رات،گھر اچانک بھر بھرا کر ڈھہہ گیا۔ علاقائی شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی اور ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کیا۔ مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ نے سات دبے افراد کو زندہ نکال کر زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔ عظیم اللہ (68)، سعد (12)، سنجیدہ بانو (40) اور کیف (8) حادثے میں ہلاک ہو گئے جب کہ حرہ (10) ،سنیہا (12) ، ثنّو(35) ،عصر الدین (19)،چاندنی (18) ایاز الدین (21) اور مصبا(18) کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیش کمار ورما ،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے ساہنی ،پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں آدھی رات کے بعد بھی جاری رہیں کیونکہ رات میں کئی لوگ دبے ہوئے تھے۔ تمام ریسکیو آپریشن انتظامی افسران کی نگرانی میں چلایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS