کورونا کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی،ابھی ہتھیار نہیں ڈالنے ہیں: مودی

0
image:www.india.com

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اگرچہ ملک میں ایک ارب ٹیکے لگائے گئے ہوں لیکن کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،اس لیے سبھی کو بہت محتاط رہنا ہوگا اور ہتھیار نہیں ڈالنے ہیں۔
ملک میں ایک ارب ٹیکہ کاری کی حصولیابی پر جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ تہواروں کا موسم قریب آرہا ہے اور اس دوران ہم سب کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ابھی تک کورونا وبا سے مکمل طور پر نجات نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،اس لیے کسی کو بھی ہتھیار نہیں ڈالنا ہے اور اپنے آلات تحفظ (ماسک) بھی پہنے رکھنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم گھر سے باہر جاتے ہوئے جوتے پہننا نہیں بھولتے،


اسی طرح ہمیں ماسک کو نہیں بھولنا چاہیے اور اسے اپنی زندگی میں آرامیدہ معمول لانا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ انھیں ویکسین اولیں ترجیحی بنیاد پر لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کورونا کے خلاف اپنے آلات تحفظ (کوچ یعنی ماسک وغیرہ) پہنتے رہیں گے تو ہم ضرور جیتیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ملک نے کووڈ وبا کے خلاف مہم میں ایک ارب ویکسینیشن کا غیر معمولی سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS