پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں آ تشزدگی

0

نئی دہلی: پیر کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں آشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح  ساڑھے سات  بجے ملی جس کے بعد فورا ً  فائر بریگیڈ گاڑیوں کو موقع پر روانہ کردیا گیا
آگ انیکسی کی چھٹی منزل پر لگی تھی۔ فائر  بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کی اصل وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ، لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔ 
مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS