رام بن کے بانہال میں آتشزدگی، ویٹر فوت

0

جموں:(یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک 56 سالہ ویٹر کی موت جبکہ ایک ریستوران اور ایک میڈیکل دکان کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ بانہال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک عمارت کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک ریستوران اور ایک میڈیکل شاپ کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس کی طرف سے آگ پر قابو پانے سے پہلے مزید کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں ریستوران کا ویٹر جھلس گیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ ویٹر کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت 56 سالہ غلام محمد ساکن وتہ نارو کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS