تیونس نے ڈنمارک کو بغیر گول برابری پر روک دیا

0

دوحہ (ایجنسیاں)فیفا ورلڈکپ 2022 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں آج عالمی نمبر 10 ڈنمارک اور نمبر 30 تیونس کے درمیان میچ
برابر ہوگیا۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس مقابلے میں یورپی ٹیم کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا۔ توقع کے
برعکس دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر گول پر اختتام پذیر ہوگیا۔جس کے بعد دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی
اپنائی لیکن ایک دوسرے کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہیں۔ پہلے 45 منٹ کے بعد دوسرے 45 منٹ میں بھی گیند کو جال کی راہ نہ مل
سکی اور میچ 0-0 پر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے اہم میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست
دی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS