فیفا ورلڈ کپ 2022 :جاپانی شائقین نے کی اسٹیڈیم کی صفائی

0

دوحہ(ایجنسیاں) :فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز اتوار 20 نومبر کو ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد میزبان قطر کو
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی شکست تھی کہ میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں
شکست ہوئی۔ اس میچ میں فاتح ٹیم ایکواڈور کے کپتان انر ویلنسیا نے دو گول کئے۔ لیکن اس سب کے درمیان جاپانی تماشائیوں نے پوری دنیا کے
دل جیت لیے جو میچ ختم ہونے کے بعدا سٹیڈیم کی صفائی کرتے نظر آئے۔
بحرین کے ایک مواد تخلیق کار فاروق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جاپانی تماشائیوں کے ایک گروپ کو میچ کے بعد اسٹیڈیم کی
صفائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں تمام جاپانی پین پانی کی بوتلیں اٹھاتے اور نشستوں کے درمیان گلیاروں سے پھینکی گئی چیزیں
اکٹھی کرکے کچرے کے تھیلوں میں جمع کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس ویڈیو میں ایک جاپانی خاتون کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے کہ ’’ہم
جاپانی لوگ کبھی بھی کچرا نہیں چھوڑتے۔ ہم جگہوں کا احترام کرتے ہیں۔‘‘ ایک اور جاپانی مداح کا کہنا ہے کہ’’ہم ایسا کیمروں کے
سامنے آنے کے لیے نہیں کرتے۔‘‘ فاروق نے اس ویڈیو کو عربی زبان میں کیپشن دیا ہے جس کا مطلب ہے ’آپ نے ورلڈ کپ کے آغاز
میں ایسا نہیں دیکھا ہوگا‘۔یہ ویڈیو ایک دن پہلے پوسٹ کی گئی ہے اور اسے 90 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب
جاپانی شائقین نے اس طرح کے کام کر کے سب کے دل کو جیت لیا ہو۔ اس سے قبل 2018 میں روس میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران
جاپانی شائقین نے سب کے دل جیت لیے تھے اور افتتاحی تقریب کے بعد روس اور کولمبیا کے درمیان پہلے میچ کے بعد کئی جاپانی فٹ بال
شائقین اسٹیڈیم کی صفائی کرتے نظر آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS