اسرائیلی قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ آج: حماس

0
اسرائیلی قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ آج: حماس
اسرائیلی قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ آج: حماس

غزہ( یو این آئی ): القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ وہ نوح ارگمانی سمیت تین زیر حراست اسرائیلی فوجیوں کی قسمت کا اعلان آج رات کرے گی۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں قید تین اسیروں کی قسمت کے بارے میں آج حقیقت سامنے لائے گی۔

ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کیے گئے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی تھی جس میں قیدیوں کو اسرائیلی حکومت کے لیے پیغام دیتے ہوئے سنا گیا ہے۔ حماس نے کہا کہ اس سے قبل اس کا کچھ اسیروں سے رابطہ منقطع ہو گیا جب اسرائیلی فورسز نے غزہ پر گولہ باری کی، ہو سکتا ہے وہ بمباری میں مارے گئے ہوں۔

مزید پڑھیں:سری لنکا کی بحریہ نے غیر قانونی شکار کے الزام میں 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

اسرائیلی حکام نے حماس کے اسیروں کے بارے میں عوامی پیغامات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے “نفسیاتی جنگ” قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS