سری لنکا کی بحریہ نے غیر قانونی شکار کے الزام میں 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

0
سری لنکا کی بحریہ نے غیر قانونی شکار کے الزام میں 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا
سری لنکا کی بحریہ نے غیر قانونی شکار کے الزام میں 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

کولمبو (یو این آئی): سری لنکا کی بحریہ نے سری لنکا کی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ بحریہ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اتوار کی رات کیے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ بحریہ نے کہا کہ اس نے ایک ٹرالر بھی قبضے میں لے لیا ہے جس میں ماہی گیر سوار تھے۔ ہندوستانی سری لنکا کے پانیوں میں پوائنٹ پیڈرو، جافنا کے شمال میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔

بحریہ نے بتایا کہ 10 ہندوستانی ماہی گیروں اور ٹرالروں کو کنکاسنتھورائی بندرگاہ لایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتہ کی رات بھی بحریہ نے 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑا تھا اور تین ٹرالر ضبط کیے تھے۔

بحریہ نے کہا کہ وہ سری لنکا کے پانیوں میں غیر ملکی ٹرالروں کی طرف سے غیر قانونی ماہی گیری کے طریقوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

حال ہی میں کہا گیا تھا کہ سری لنکا کی بحریہ نے 2023 میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 343 افراد کو گرفتار کیا اور ہزاروں کلو گرام ممنوعہ مواد ضبط کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS