کسانوں نے اروند کیجریوال کے خلاف نعرے بازی کی

0
image:businessstandard

جالندھر : (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے بدھ کے روز جالندھر دہلی قومی شاہراہ کوجام کردیا۔ کیجریوال جالندھر دہلی قومی شاہراہ پر واقع باتھ کیسل ریزورٹ میں جالندھر کے تاجروں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔ ریزورٹ کے باہر کھڑے کسانوں نے کیجریوال کے خلاف نعرے لگائے۔ کیجریوال کی میٹنگ سے پہلے،ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب ایک سیکورٹی میں تعینات ایک جوان نے مبینہ طور پر کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس سے ناراض ہوکر کسانوں نے کیجریوال کے سارے بورڈ توڑکر ہائی وے کو جام کردیا اور سیکورٹی اہلکاروں سے معافی مانگنے کے لئے کہا ۔ کسانوں نے وہاں سے گزرنے والی پنجاب روڈ ویز بسوں کو روکنے کی بھی کوشش کی ہے۔ فی الحال میٹنگ کی جگہ کے آس پاس ماحول کشیدہ ہے۔ مسٹر کیجریوال سے ملاقات کے لیے 500 صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان کی آمد سے قبل ہی وہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ پولیس نے میڈیا کو ریزورٹ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر کیجریوال منگل کی شام اپنے دو روزہ دورے پر جالندھر پہنچے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS