مشہور ٹی وی نیوز اینکر روہت سردانہ کا دل کا دورہ پڑنے سے موت

0

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔ آج دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔
زی نیٹ ورک سے وابستہ سینیئر جرنلسٹ سدھیر چودھری نے سردانہ کی موت کے بارے میں ٹویٹ کرکے اطلاع دی۔


سردانہ نے 24 اپریل کو ٹویٹ کرکے کورونا وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا،’ایک ہفتے پہلے بخار اور دیگر علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کروایا تھا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آیا لیکن اسکین سے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ابھی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ آپ سبھی اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS