فیتھ کلب نے دہلی ہاکی سب جونیئر اسٹیٹ چیمپئن شپ کا خطاب جیتا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) فیتھ کلب نے دہلی ہاکی سب جونیئر مینز اسٹیٹ چیمپئن شپ 2021 جیت لی۔ یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فیتھ کلب نے اکیڈمی کلب کو تین۔ایک سے ہرا کر خطاب جیت لیا۔
فائنل میں آریان ، منیش اور آرین جونیئر نے فیتھ کلب کی جانب سے ایک ایک گول کیا جبکہ اکیڈمی کلب کے ہرش سنگھ ہی گول کر سکے۔ اس کے ساتھ ہی جھلمل ہاکی سنٹر ٹیم کے پرتیوش سنگھ جگی چیمپئن شپ میں 17 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
ہارڈ لائن میچ میں جھلمل ہاکی سنٹر نے گھمن ہیرا سٹارز کو 11-4 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جھلمل سنٹر کی جانب سے کھیلنے والے سینٹر فارورڈ پرتیوش سنگھ جگی نے میچ میں ہیٹ ٹرک سمیت سات گول کیے۔ سدھارتھ کشیپ نے دو اور ابراہیم ہارون اور روہت نے ایک ایک گول کیا۔ گھمن ہیرا سٹارز کی جانب سے کنال ، یوراج ، جئے اور وویک نے ایک ایک گول کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS