وزیر اعظم مودی کی ویر ساورکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تصویر ‘نتھورام کو خراج عقیدت پیش کر رہے’ کے غلط دعوے کے ساتھ وائرل

0

وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک فوٹو کولاج اس دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوا ہے کہ وزیر اعظم مہاتما گاندھی کے ساتھ ساتھ ان کے قاتل نتھورام گوڈسے کا بھی احترام کررہے ہیں۔

اسی طرح کے ایک فوٹو کولاج کو تمل زبان میں فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا جس میں کیپشن میں لکھا گیا ہے،"یہ وہ شخص ہے جو ایک ہی وقت میں گاندھی اور اس کے قاتل کی پوجا کررہا ہے"۔"
ہم نے پایا ہے کہ یہ دعوی غلط ہے۔ جب پہلی تصویر میں وزیر اعظم گاندھی کے مجسمے کے سامنے جھک رہے ہیں دوسری تصویر ان کی ہے جو گوڈسے کو نہیں ویر ساورکر کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

 فیکٹ چیک:

 ریورس امیج سرچ کی مدد سے ، ہمیں وہی  تصویر30 دسمبر ، 2018 کو وزیر اعظم کے ذریعہ خود اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر اپ لوڈ  کی گئی ملی۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ، "سیلولر جیل میں قید لوگوں میں سے ایک عظیم ویر ساورکر بھی تھے ۔ میں نے اس سیل کا دورہ کیا جہاں ویر ساورکر قید تھے۔ قید میں سخت سزا نے ویر ساورکر کے جزبے کو پامال نہیں کیا اور وہ آزادانہ طور پر جیل میں بھی آزاد ہندوستان کے بارے میں بات کرتے اور لکھتے رہے"۔

ہمیں وزیر اعظم کے انڈمان اور نیکوبار جزیرے کی تاریخی سیلولر جیل کے دورہ کے موقع پر میڈیا ہاؤسز کی خبریں بھی ملی ہیں جہاں ساورکر نے آزادی  سے قبل دس سال قید میں گزارے تھے۔

ان رپورٹس میں وائرل فوٹو کی طرح کی تصاویر  شائع کی گئیں ہیں جہاں پی ایم مودی کو ساورکر کی تصویر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر فرش پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پی ایم او انڈیا کے سرکاری یوٹیوب چینل نے وزیر اعظم کے سیلولر جیل کے دورے کی 46:46 سیکنڈ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی جس کے ٹائٹل میں لکھا گیا ہے، "پی ایم مودی نے انڈمان اینڈ نیکوبار میں پورٹ بلیئر میں سیلولر جیل کا دورہ کیا"۔

مودی کا اس سیل کا دورہ کی اس ویڈیو میں وائرل امیج کو  12:22 منٹ سے 19:19 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے۔
نتیجہ:
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر میں  وزیر اعظم مودی سیلولر جیل کے اپنے 2018 کے دورے کے دوران ساورکر کو خراج تحسین پیش  کر رہے ہیں نہ کہ ناتھو رام گوڈسے کو۔
بشکریہ انڈیا ٹوڈے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS