عدالت نے چنمیا نند کو دی ضمانت

    0

    نئی دہلی: الہ آباد ہائی کورٹ نے لاء کی طالبہ سے مبینہ عصمت ریزی معاملے میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سوامی چنمیا نند کو ضمانت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس معاملے میں 16 نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ چنمیا نند پر ان کے کالج سوامی شکدیوانند یونیورسٹی میں پڑھنے والی ایک 23 سالہ طالبہ نے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا، فی الحال اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ چل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS